کانپور ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گرین پارک میں 10 اور 13 مئی کو ہونے والے گجرات لائنز کے دو میچوں کے لیے اسٹیڈیم میں ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور 20 اپریل سے ان دونوں میچوں کے ٹکٹ کو آن لائن دستیاب ہوں گے۔ گجرات لائنز نے گزشتہ سال نویں آئی پی ایل میں کانپور کو راج کوٹ کے بعد اپنا دوسرا گھریلو میدان بنایا تھا اور گزشتہ سال بھی گرین پارک میں دو آئی پی ایل میچ کھیلے گئے تھے۔ اس سال بھی آئی پی ایل کے دو میچ گرین پارک میں ہوں گے۔ گجرات لائنز 10 مئی کو پہلے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس اور پھر 13 مئی کو سن رائزرس حیدرآباد سے بھڑے گا۔ گجرات لائنز کی انکتا ملک نے بتایا کہ گجرات کی ٹیم آٹھ مئی کی شام یا نو مئی کی صبح کانپور پہنچ جائیں گی اور 14 مئی کی صبح کانپور سے واپس لوٹے گی۔ گزشتہ سال لائنس کی حمایت کرنے کے لئے سنجے دت آئے تھے اور انکتا نے بتایا کہ اس بار بھی کانپور کے گرین پارک میں گجرات ٹیم کی حمایت میں کچھ فلمی ستارے آئیں گے۔گرین پارک کا معائنہ کرنے آئے گجرات لائنز کے سی ای او کرنل اروندر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تیاریوں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ناظرین کی تفریح کے ساتھ ان کے خان پاناور دیگر خصوصیات کا بھی مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا۔